وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

ایران نے امریکا سے مذاکرات کیلئے نئی تجاویز پاکستان کے حوالے کر دیں

W
Web Desk
1 مئی، 2026
ایران نے امریکا سے مذاکرات کیلئے نئی تجاویز پاکستان کے حوالے کر دیں

ایرانی میڈیا کے مطابق ایران نے امریکا سے مذاکرات کیلئے نئی تجاویز پاکستان کے حوالے کر دیں، عباس عراقچی نے خطے کے وزرائے خارجہ کو پیشرفت سے آگاہ کیا۔

(تہران) ایرانی سرکاری میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے امریکا سے مذاکرات کیلئے اپنی نئی تجاویز پاکستان کے حوالے کر دی ہیں تاکہ انہیں واشنگٹن تک پہنچایا جا سکے۔

رپورٹس کے مطابق ایران نے گزشتہ روز مذاکراتی مسودہ پاکستان کے حوالے کیا، جو پاکستان کے ذریعے امریکا کو بھجوا دیا گیا ہے۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق تہران نے اپنی تازہ تجاویز اسلام آباد کے ذریعے واشنگٹن تک پہنچانے کا فیصلہ کیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان مذاکراتی عمل میں نئی پیش رفت دیکھی جا رہی ہے اور دونوں جانب سفارتی رابطے جاری ہیں۔

دوسری جانب عباس عراقچی نے ترکیہ، مصر، قطر، سعودی عرب، عراق اور آذربائیجان کے وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک رابطے کیے اور انہیں مذاکرات میں ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا۔

واضح رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی 24 اپریل کو وفد کے ہمراہ دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے تھے جہاں پاکستانی قیادت سے مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 1 مئی، 2026 کو 07:37 PM

آخری تدوین: 1 مئی، 2026

متعلقہ مضامین