وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

پاکستان میں 5G سروس کا روڈمیپ جاری، 2035 تک 40 شہروں میں نفاذ مکمل ہوگا

W
Web Desk
4 اپریل، 2026
پاکستان میں 5G سروس کا روڈمیپ جاری، 2035 تک 40 شہروں میں نفاذ مکمل ہوگا

وزارتِ آئی ٹی نے پاکستان میں 5G سروس کے نفاذ سے متعلق جامع روڈمیپ پارلیمان میں پیش کر دیا، جس کے تحت ملک بھر میں آئندہ 10 سال کے دوران چار مراحل میں فائیو جی سروس متعارف کرائی جائے گی۔

(اسلام آباد)دستاویز کے مطابق 2035 تک ملک کے 40 شہروں میں 5G سروس کی فراہمی کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ پہلے مرحلے میں 2028 تک اسلام آباد، راولپنڈی، کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں 5G سروس کا آغاز کیا جائے گا۔

وزارتِ آئی ٹی کے مطابق دوسرے مرحلے میں 2028 سے 2030 کے دوران مزید 10 شہروں میں 5G سروس کی توسیع کی جائے گی، جبکہ تیسرے مرحلے میں 2030 سے 2032 تک مزید 10 شہروں میں فائیو جی کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا۔

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ دوسرے اور تیسرے مراحل کے دوران ہر صوبے کے کم از کم دو شہروں میں 5G سروس متعارف کروائی جائے گی۔

روڈمیپ کے مطابق چوتھے مرحلے میں 2032 سے 2035 کے دوران مزید 15 شہروں میں 5G سروس کا پھیلاؤ کیا جائے گا، جبکہ اس مرحلے میں بھی ہر صوبے کے کم از کم دو شہروں کو شامل کیا جائے گا۔

وزارتِ آئی ٹی نے موبائل کمپنیوں کے لیے ہدایت جاری کی ہے کہ وہ ہر سال فورجی اور فائیو جی کی کم از کم ایک ہزار سائٹس قائم کریں تاکہ جدید ٹیکنالوجی کے نفاذ کو تیز کیا جا سکے۔

حکام کے مطابق 5G سروس کے آغاز سے انٹرنیٹ کی رفتار میں نمایاں اضافہ ہوگا، جبکہ ڈیجیٹل معیشت، ای کامرس، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بھی بہتری متوقع ہے۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 4 اپریل، 2026 کو 04:10 AM

آخری تدوین: 4 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین