وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

ایرانی سپریم لیڈر: اسرائیل پر ایران کا مؤقف برقرار، دشمن جنگ میں شکست کھا چکا ہے

W
Web Desk
4 جون، 2026
ایرانی سپریم لیڈر: اسرائیل پر ایران کا مؤقف برقرار، دشمن جنگ میں شکست کھا چکا ہے

ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کے حوالے سے ایران کے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ دشمن میدان جنگ میں شکست کھا چکا ہے اور اب ہائبرڈ جنگ کے ذریعے ایرانی عوام میں مایوسی اور تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ ایران نے سی آئی اے کی سازشوں کو ناکام بنایا اور مخالف قوتوں کے عزائم ناکام ہوں گے

(تہران) ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ نے واضح کیا ہے کہ اسرائیل کے حوالے سے ایران کے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی اور ملک اپنے اصولی موقف پر قائم رہے گا۔

اپنے ایک تحریری پیغام میں ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ دشمن میدانِ جنگ میں ایران سے شکست کھا چکا ہے اور اب وہ ایرانی عوام کو نقصان پہنچانے اور معاشرے میں اندرونی تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مخالف قوتیں مختلف حربوں کے ذریعے عوام میں مایوسی اور ناامیدی پھیلانا چاہتی ہیں تاکہ ایران کے قومی عزم کو کمزور کیا جا سکے۔

مجتبیٰ خامنہ نے کہا کہ عوام میں ناامیدی پیدا کرنے والا ہر عمل دشمن کی مدد کے مترادف ہے، تاہم ایرانی قوم کو ہوشیار رہنا ہوگا اور دشمن کے عزائم کو ناکام بنانا ہوگا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ طاقتور ممالک ایران کی ترقی اور پیش رفت کا راستہ نہیں روک سکتے۔

ایرانی سپریم لیڈر کے مطابق دشمن کو میدانِ جنگ میں ناکامی کے بعد اپنے مقاصد کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، اسی لیے اب ہائبرڈ جنگ اور نفسیاتی دباؤ کے ذریعے ایرانی عوام کے حوصلے پست کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران سی آئی اے کی مختلف سازشوں کو ناکام بنانے میں کامیاب رہا ہے اور دشمن اپنی ناکامیوں کے بعد نئے طریقوں سے دباؤ بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے۔

مجتبیٰ خامنہ نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ اسرائیل کے بارے میں ایران کا موقف تبدیل نہیں ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا نے خطے میں ایک فوجی اڈہ قائم کیا ہے جس کا نام اسرائیل ہے، تاہم ایران اپنی پالیسیوں اور قومی مفادات کے دفاع کے لیے ثابت قدم رہے گا۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 4 جون، 2026 کو 02:44 PM

آخری تدوین: 6 جون، 2026

متعلقہ مضامین

ایران نے معاہدے پر حتمی فیصلے کی تردید کر دی، پاکستان اور قطر ثالثی میں متحرک: اسماعیل بقائی
تازہ ترین

ایران نے معاہدے پر حتمی فیصلے کی تردید کر دی، پاکستان اور قطر ثالثی میں متحرک: اسماعیل بقائی

ایران کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ ممکنہ معاہدے پر ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔ ایران معاہدے کے نکات کا جائزہ لے رہا ہے جبکہ پاکستان اور قطر ثالثی کے عمل میں فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔

Web Desk12 جون، 2026
فیفا ورلڈ کپ 2026ء کے افتتاحی میچ میں منفرد ریکارڈ قائم، 3 ریڈ کارڈز نے تاریخ رقم کر دی
تازہ ترین

فیفا ورلڈ کپ 2026ء کے افتتاحی میچ میں منفرد ریکارڈ قائم، 3 ریڈ کارڈز نے تاریخ رقم کر دی

فیفا ورلڈ کپ 2026ء کے افتتاحی میچ میں میکسیکو اور جنوبی افریقہ کے درمیان مقابلے کے دوران 3 ریڈ کارڈز دکھائے گئے، جو ورلڈ کپ کی تاریخ کے کسی بھی افتتاحی میچ میں پہلی بار ہوا۔ یہ منفرد ریکارڈ شائقین کی توجہ کا مرکز بن گی

Web Desk12 جون، 2026
ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان ایران معاہدے پر مشاورت، جوہری پروگرام محدود کرنے پر زور
تازہ ترین

ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان ایران معاہدے پر مشاورت، جوہری پروگرام محدود کرنے پر زور

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایران سے متعلق مجوزہ مفاہمتی یادداشت پر گفتگو کی۔ ٹرمپ نے ایران کی افزودہ یورینیم، جوہری تنصیبات اور میزائل پروگرام محدود کرنے کے عزم کا اظہار کیا

Web Desk12 جون، 2026