وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

ایران کا اسرائیل پر میزائل حملہ، اسرائیل کی جوابی کارروائی، تبریز اور اصفہان میں دھماکے

W
Web Desk
8 جون، 2026
ایران کا اسرائیل پر میزائل حملہ، اسرائیل کی جوابی کارروائی، تبریز اور اصفہان میں دھماکے

بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران نے اسرائیل پر میزائل داغ دیے، جبکہ اسرائیل نے ایران کے فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا۔ تبریز اور اصفہان میں متعدد دھماکوں کی اطلاعات، خطے میں کشیدگی میں اضافہ۔

بیروت کے جنوبی مضافات پر اسرائیلی حملے کے بعد مشرق وسطیٰ میں کشیدگی ایک نئے مرحلے میں داخل ہو گئی، جہاں ایران نے اسرائیل پر متعدد میزائل داغنے کا دعویٰ کیا، جبکہ اسرائیل نے اس کے جواب میں ایران کے مغربی اور وسطی علاقوں میں فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کی کارروائی کا اعلان کر دیا۔

اسرائیلی فوج کے مطابق ایران کی جانب سے میزائل لانچ ہونے کا پتہ چلتے ہی حیفا اور شمالی اسرائیل کے دیگر علاقوں میں خطرے کے سائرن بجا دیے گئے۔ اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ فضائی دفاعی نظام نے بیشتر یا تمام میزائلوں کو راستے میں ہی تباہ کر دیا، تاہم بعض عینی شاہدین نے طبریہ کے قریب ایک میزائل کے ہدف پر لگنے کا دعویٰ بھی کیا ہے، جس کی آزادانہ تصدیق نہیں ہو سکی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صورتحال پر ردعمل دیتے ہوئے ایران پر زور دیا کہ وہ مزید کشیدگی سے گریز کرتے ہوئے مذاکرات کی میز پر واپس آئے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو سے رابطہ کرکے انہیں جوابی کارروائی سے باز رہنے کا مشورہ دیں گے۔

تاہم امریکی اپیل کے باوجود اسرائیل نے ایران میں جوابی حملے کیے۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان ایفی ڈیفرین نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ایران کی جانب سے اسرائیل پر حملہ ایک سنگین غلطی تھی اور اسرائیلی افواج مستقبل کی کارروائیوں کے لیے مختلف آپشنز کا جائزہ لے رہی ہیں۔

ایرانی میڈیا اور عینی شاہدین کے مطابق تبریز، اصفہان اور دیگر علاقوں میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جبکہ ایران نے مغربی حصے کی فضائی حدود غیر معینہ مدت کے لیے بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

دوسری جانب لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے بھی شمالی اسرائیل میں فوجی اہداف پر ڈرونز اور میزائل حملوں کا دعویٰ کیا ہے۔ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عراق اور شام نے بھی اپنی فضائی حدود کے بعض حصے عارضی طور پر بند کر دیے ہیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق حالیہ پیش رفت مشرق وسطیٰ میں وسیع تر تنازع کے خدشات کو بڑھا سکتی ہے، جبکہ عالمی برادری صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے سفارتی کوششوں میں مصروف ہے۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 8 جون، 2026 کو 03:16 AM

آخری تدوین: 8 جون، 2026

متعلقہ مضامین

ایران نے معاہدے پر حتمی فیصلے کی تردید کر دی، پاکستان اور قطر ثالثی میں متحرک: اسماعیل بقائی
تازہ ترین

ایران نے معاہدے پر حتمی فیصلے کی تردید کر دی، پاکستان اور قطر ثالثی میں متحرک: اسماعیل بقائی

ایران کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ ممکنہ معاہدے پر ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔ ایران معاہدے کے نکات کا جائزہ لے رہا ہے جبکہ پاکستان اور قطر ثالثی کے عمل میں فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔

Web Desk12 جون، 2026
فیفا ورلڈ کپ 2026ء کے افتتاحی میچ میں منفرد ریکارڈ قائم، 3 ریڈ کارڈز نے تاریخ رقم کر دی
تازہ ترین

فیفا ورلڈ کپ 2026ء کے افتتاحی میچ میں منفرد ریکارڈ قائم، 3 ریڈ کارڈز نے تاریخ رقم کر دی

فیفا ورلڈ کپ 2026ء کے افتتاحی میچ میں میکسیکو اور جنوبی افریقہ کے درمیان مقابلے کے دوران 3 ریڈ کارڈز دکھائے گئے، جو ورلڈ کپ کی تاریخ کے کسی بھی افتتاحی میچ میں پہلی بار ہوا۔ یہ منفرد ریکارڈ شائقین کی توجہ کا مرکز بن گی

Web Desk12 جون، 2026
ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان ایران معاہدے پر مشاورت، جوہری پروگرام محدود کرنے پر زور
تازہ ترین

ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان ایران معاہدے پر مشاورت، جوہری پروگرام محدود کرنے پر زور

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایران سے متعلق مجوزہ مفاہمتی یادداشت پر گفتگو کی۔ ٹرمپ نے ایران کی افزودہ یورینیم، جوہری تنصیبات اور میزائل پروگرام محدود کرنے کے عزم کا اظہار کیا

Web Desk12 جون، 2026