وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
کھیل

فخر زمان اور صائم ایوب آسٹریلیا ون ڈے سیریز سے باہر، انجریز کے باعث دستیاب نہیں

W
Web Desk
20 مئی، 2026
فخر زمان اور صائم ایوب آسٹریلیا ون ڈے سیریز سے باہر، انجریز کے باعث دستیاب نہیں

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 30 مئی سے شروع ہونے والی ون ڈے سیریز کیلئے فخر زمان اور صائم ایوب انجریز کے باعث سلیکشن کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے۔ دونوں کھلاڑی ری ہیب کے عمل سے گزر رہے ہیں

فخر زمان اور صائم ایوب انجریز کے باعث پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والی ون ڈے سیریز کیلئے سلیکشن کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز 30 مئی سے ہوگا، تاہم دونوں پاکستانی اوپنرز تاحال انجری سے مکمل طور پر صحت یاب نہیں ہو سکے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق فخر زمان اور صائم ایوب اس وقت پی سی بی میڈیکل اسٹاف کی نگرانی میں ری ہیب کے عمل سے گزر رہے ہیں۔ بورڈ نے دونوں کھلاڑیوں کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ قومی اسکواڈ اور دیگر کھلاڑیوں کی فٹنس سے متعلق مزید اپ ڈیٹس جلد جاری کی جائیں گی۔

دوسری جانب دونوں اوپنرز کی عدم دستیابی قومی ٹیم کیلئے بڑا دھچکا تصور کی جا رہی ہے، کیونکہ حالیہ عرصے میں فخر زمان اور صائم ایوب پاکستان کی بیٹنگ لائن کا اہم حصہ رہے ہیں۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 20 مئی، 2026 کو 05:27 AM

آخری تدوین: 20 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

فیفا ورلڈ کپ 2026ء کے افتتاحی میچ میں منفرد ریکارڈ قائم، 3 ریڈ کارڈز نے تاریخ رقم کر دی
تازہ ترین

فیفا ورلڈ کپ 2026ء کے افتتاحی میچ میں منفرد ریکارڈ قائم، 3 ریڈ کارڈز نے تاریخ رقم کر دی

فیفا ورلڈ کپ 2026ء کے افتتاحی میچ میں میکسیکو اور جنوبی افریقہ کے درمیان مقابلے کے دوران 3 ریڈ کارڈز دکھائے گئے، جو ورلڈ کپ کی تاریخ کے کسی بھی افتتاحی میچ میں پہلی بار ہوا۔ یہ منفرد ریکارڈ شائقین کی توجہ کا مرکز بن گی

Web Desk12 جون، 2026
فیفا ورللڈ کپ 2026ء: میکسیکو نے افتتاحی میچ میں جنوبی افریقہ کو 0-2 سے شکست دے دی
تازہ ترین

فیفا ورللڈ کپ 2026ء: میکسیکو نے افتتاحی میچ میں جنوبی افریقہ کو 0-2 سے شکست دے دی

فیفا ورلڈ کپ 2026ء کے افتتاحی میچ میں میکسیکو نے جنوبی افریقہ کو دو صفر سے شکست دے دی۔ جولین کینونس اور راؤل جمنیز نے گول اسکور کیے، جبکہ میچ میں تین ریڈ کارڈز بھی دکھائے گئے

Web Desk12 جون، 2026
واشنگٹن میں "ڈپلومیٹک ٹرائیونڈا کپ 2026" کا شاندار انعقاد
کھیل

واشنگٹن میں "ڈپلومیٹک ٹرائیونڈا کپ 2026" کا شاندار انعقاد

سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ میدانِ جنگ کے بجائے کھیل کے میدانوں کو ترجیح دیتا ہے اور کھیل امن، دوستی اور باہمی احترام کے فروغ کا مؤثر ذریعہ ہیں

محمد نعیم اختر11 جون، 2026