وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ 4 لاکھ 94 ہزار روپے سے تجاوز، چاندی بھی مہنگی

W
Web Desk
1 اپریل، 2026
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ 4 لاکھ 94 ہزار روپے سے تجاوز، چاندی بھی مہنگی

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ چاندی کے نرخ بھی بڑھ گئے۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں 153 ڈالر کے اضافے کے بعد فی اونس سونا 4713 ڈالر تک پہنچ گیا، جبکہ فی اونس چاندی کی قیمت 75 ڈالر ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں اضافے کے اثرات مقامی صرافہ مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے، جس کے بعد فی تولہ سونا 15 ہزار 300 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 94 ہزار 62 روپے پر پہنچ گیا۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 13 ہزار 117 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 23 ہزار 578 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا، فی تولہ چاندی 200 روپے اضافے سے 7 ہزار 984 روپے ہو گئی، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 171 روپے اضافے کے بعد 6 ہزار 844 روپے تک پہنچ گئی۔

ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر معاشی غیر یقینی صورتحال، ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ اور سرمایہ کاروں کا محفوظ سرمایہ کاری کی جانب رجحان سونے کی قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجوہات قرار دی جا رہی ہیں۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 1 اپریل، 2026 کو 01:32 PM

آخری تدوین: 1 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین