وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

گلگت بلتستان انتخابات: پیپلزپارٹی 6 نشستوں کے ساتھ آگے، 5 آزاد امیدوار کامیاب

W
Web Desk
8 جون، 2026
گلگت بلتستان انتخابات: پیپلزپارٹی 6 نشستوں کے ساتھ آگے، 5 آزاد امیدوار کامیاب

گلگت بلتستان انتخابات کے 14 حلقوں کے غیرحتمی نتائج سامنے آگئے۔ پیپلزپارٹی 6 نشستوں کے ساتھ سب سے آگے، مسلم لیگ (ن) 2، مجلس وحدت مسلمین ایک نشست جبکہ 5 آزاد امیدوار کامیاب قرار پائے

گلگت بلتستان کے عام انتخابات میں ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے اور اب تک موصول ہونے والے غیرسرکاری اور غیرحتمی نتائج کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی نے برتری حاصل کر لی ہے۔

24 جنرل نشستوں میں سے 14 حلقوں کے نتائج سامنے آ چکے ہیں، جن کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی 6 نشستوں پر کامیابی حاصل کر کے سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری ہے۔ دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے 2 امیدوار کامیاب ہوئے ہیں، جبکہ مجلس وحدت مسلمین ایک نشست جیتنے میں کامیاب رہی ہے۔ اب تک 5 آزاد امیدوار بھی کامیابی حاصل کر چکے ہیں۔

جی بی اے 2 گلگت میں مسلم لیگ (ن) کے حفیظ الرحمان 11,204 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے، جبکہ پیپلزپارٹی کے جمیل احمد 7,376 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

جی بی اے 3 گلگت میں آزاد امیدوار سید سہیل عباس نے 7,853 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی، جبکہ پیپلزپارٹی کے آفتاب حیدر 7,434 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

جی بی اے 4 نگر میں پیپلزپارٹی کے محمد علی اختر 7,670 ووٹ لے کر فاتح قرار پائے، جبکہ اسلامی تحریک کے محمد ایوب وزیری 6,566 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

جی بی اے 6 ہنزہ میں آزاد امیدوار نیک نام کریم 6,390 ووٹ حاصل کر کے کامیاب ہوئے، جبکہ پیپلزپارٹی کے امتیاز الحق 5,417 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

جی بی اے 7 اسکردو میں پیپلزپارٹی کے توقیر مہدی شاہ 4,320 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے، جبکہ آئی پی پی کے راجا جلال حسین 3,891 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

جی بی اے 11 کھرمنگ میں پیپلزپارٹی کے اقبال حسن نے 6,141 ووٹ حاصل کیے اور کامیاب ہوئے، جبکہ مسلم لیگ (ن) کے محسن رضوی 4,170 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

جی بی اے 12 شگر میں پیپلزپارٹی کے عمران ندیم نے 12,179 ووٹ حاصل کر کے واضح کامیابی حاصل کی، جبکہ اسلامی تحریک پاکستان کے راجا اعظم خان 7,700 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

انتخابی نتائج کے مزید آنے کے ساتھ گلگت بلتستان میں حکومت سازی کی تصویر بھی واضح ہوتی جا رہی ہے۔ سیاسی مبصرین کے مطابق آزاد امیدواروں کی حمایت آئندہ حکومت کی تشکیل میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 8 جون، 2026 کو 04:02 AM

آخری تدوین: 8 جون، 2026

متعلقہ مضامین

قومی اقتصادی سروے 2025-26 جاری، حکومت کئی اہم معاشی اہداف حاصل کرنے میں ناکام
پاکستان

قومی اقتصادی سروے 2025-26 جاری، حکومت کئی اہم معاشی اہداف حاصل کرنے میں ناکام

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اقتصادی سروے 2025-26 پیش کر دیا۔ سروے کے مطابق حکومت زرعی، صنعتی اور دیگر اہم شعبوں میں کئی معاشی اہداف حاصل نہ کر سکی، تاہم معیشت کے بعض اشاریوں میں بہتری کا دعویٰ بھی کیا گیا

Web Desk11 جون، 2026
لیڈر کی رہائی کے لیے احتجاج کریں مگر اداروں کو نشانہ نہ بنائیں، خواجہ آصف کی پی ٹی آئی کو تنبیہ
پاکستان

لیڈر کی رہائی کے لیے احتجاج کریں مگر اداروں کو نشانہ نہ بنائیں، خواجہ آصف کی پی ٹی آئی کو تنبیہ

وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی اپنے قائد کی رہائی کے لیے احتجاج کا حق رکھتی ہے، تاہم ریاستی اداروں کو تنقید اور تضحیک کا نشانہ بنانا مناسب نہیں

Web Desk11 جون، 2026
دفاع کیلئے وسائل کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم شہباز شریف
پاکستان

دفاع کیلئے وسائل کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاشی چیلنجز کے باوجود دفاع کے لیے وسائل کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، جبکہ روزگار، برآمدات اور معاشی استحکام کے لیے مشترکہ کوششیں جاری ہیں

Web Desk10 جون، 2026