وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
صحت

صدر ٹرمپ کا نفسیاتی اثرات پیدا کرنے وال ادویات پر بڑا فیصلہ

W
Web Desk
18 اپریل، 2026
صدر ٹرمپ کا نفسیاتی اثرات پیدا کرنے وال ادویات پر بڑا فیصلہ

یہ تجرباتی علاج شدید ذہنی بیماریوں اور ڈپریشن میں مبتلا افراد، خصوصاً سابق فوجیوں، کے لیے امید کی نئی کرن ثابت ہو سکتے ہیں

( واشنگٹن ڈی سی ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کے روز ایک اہم ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کرتے ہوئے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کو ہدایت کی ہے کہ وہ نفسیاتی اثرات پیدا کرنے والی ادویات کے جائزے کے عمل کو تیز کرے جنہیں پہلے ہی “انقلابی علاج کی ادویات" کا درجہ دیا جا چکا ہے۔

صدر ٹرمپ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام ایک اہم سنگِ میل ہے اور اس کا مقصد جدید طبی تحقیق اور علاج تک رسائی کو تیز کرنا ہے۔ ان کے مطابق یہ ادویات اس وقت کلینیکل ٹرائلز کے آخری مراحل میں ہیں تاکہ ان کی حفاظت اور مؤثریت کو یقینی بنایا جا سکے۔

صدر نے کہا کہ اس ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے بیوروکریٹک رکاوٹوں کو کم کیا جائے گا، جبکہ ایف ڈی اے اور ڈیپارٹمنٹ آف ویٹرن افیئرز کے درمیان ڈیٹا شیئرنگ کو بہتر بنایا جائے گا۔ اس کے علاوہ منظور شدہ نفسیاتی ادویات کی درجہ بندی کو جلد تبدیل کرنے کا عمل بھی آسان بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ تجرباتی علاج شدید ذہنی بیماریوں اور ڈپریشن میں مبتلا افراد، خصوصاً سابق فوجیوں، کے لیے امید کی نئی کرن ثابت ہو سکتے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے سابق فوجیوں میں خودکشی کی شرح کا حوالہ دیتے ہوئے ان علاجوں کی اہمیت پر زور دیا۔

صدر نے مزید بتایا کہ 2024 میں سٹینفورڈ یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں 30 سابق فوجیوں، جو دماغی چوٹ کا شکار تھے، کو ان انقلابی ادویات کا علاج دیا گیا، جس کے نتیجے میں ایک ماہ کے اندر ڈپریشن اور بے چینی کی علامات میں 80 سے 90 فیصد تک کمی دیکھنے میں آئی۔

صدر ٹرمپ نے اعلان کیا کہ ریاست ٹیکساس میں ریپبلکن قیادت پہلے ہی ان انقلابی ادویات کی تحقیق کے لیے 50 ملین ڈالر مختص کر چکی ہے، جبکہ وفاقی حکومت بھی اسی مد میں مزید 50 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔

صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ “رائٹ ٹو ٹرائی” قانون کے تحت شدید بیمار مریضوں کے لیے ان انقلابی ادویات کے استعمال کی راہ ہموار کی جا رہی ہے۔

اپنے بیان کے اختتام پر انہوں نے کہا کہ یہ اقدام ایسے افراد کے لیے نئی امید پیدا کرے گا جو شدید بیماریوں کا شکار ہیں، تاکہ وہ اپنی زندگی دوبارہ بہتر انداز میں گزار سکیں اور خوشگوار زندگی کی طرف لوٹ سکیں۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 18 اپریل، 2026 کو 02:07 PM

آخری تدوین: 18 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

کینیا میں امریکی فوجی اڈے پر ایبولا قرنطینہ مرکز کے خلاف شدید احتجاج، سڑکیں بند
تازہ ترین

کینیا میں امریکی فوجی اڈے پر ایبولا قرنطینہ مرکز کے خلاف شدید احتجاج، سڑکیں بند

کینیا کے شہر نانیوکی میں امریکی فوجی اڈے پر ایبولا وائرس کے قرنطینہ مرکز کے قیام کے خلاف سینکڑوں افراد نے احتجاج کیا۔ ہائی کورٹ پہلے ہی منصوبے کو عارضی طور پر معطل کر چکی ہے

Web Desk2 جون، 2026
ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کی روک تھام کیلئے فوری اور مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں، مصطفیٰ کمال
تازہ ترین

ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کی روک تھام کیلئے فوری اور مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں، مصطفیٰ کمال

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو ٹاسک تفویض کر دیے۔ ایچ آئی وی ڈیش بورڈ فعال، بروقت ڈیٹا رپورٹنگ اور مؤثر فیصلہ سازی پر زور۔

Web Desk1 جون، 2026
نشتر ہسپتال ملتان میں ایچ آئی وی پازیٹو مریض کی سرجری، 9 ڈاکٹرز اور نرس معطل
صحت

نشتر ہسپتال ملتان میں ایچ آئی وی پازیٹو مریض کی سرجری، 9 ڈاکٹرز اور نرس معطل

نشتر ہسپتال میں ایچ آئی وی پازیٹو مریض کی بغیر رپورٹ سرجری کرنے کے معاملے پر 9 ڈاکٹرز اور ایک نرس کو معطل کر دیا گیا۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے 4 رکنی کمیٹی قائم جبکہ متعدد ڈاکٹرز اور سٹاف کے ایچ آئی وی ٹیسٹ بھی کرائے گئے ہیں

Web Desk23 مئی، 2026