وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

ایران بات چیت کرنا چاہتا ہے، بااختیار لوگوں سے مذاکرات جاری ہیں: ٹرمپ

W
Web Desk
25 اپریل، 2026
ایران بات چیت کرنا چاہتا ہے، بااختیار لوگوں سے مذاکرات جاری ہیں: ٹرمپ

امریکا کا ایران پر معاشی دباؤ مزید بڑھانے کا اعلان، نئی پابندیاں اور بحری ناکہ بندی سخت, امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران بات چیت کرنا چاہتا ہے اور امریکا ایسے لوگوں سے مذاکرات کر رہا ہے جو بااختیار ہیں۔

(واشنگٹن) برطانوی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ دیکھنا یہ ہے کہ ایران کے ساتھ معاہدہ ہو سکتا ہے یا نہیں، اور تہران کس نوعیت کی پیش کش سامنے لاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کسی معاہدے تک پہنچنے کیلئے بات چیت کرنا چاہتا ہے اور امریکی مطالبات کے مطابق پیش رفت کی خواہش رکھتا ہے۔ ٹرمپ کے مطابق امریکا ایران میں ان افراد سے مذاکرات کر رہا ہے جو فیصلے کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ امریکا ایران پر معاشی دباؤ مزید بڑھا رہا ہے اور ایران کی غیر قانونی تیل تجارت کو روکنے کیلئے فیصلہ کن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

مارکو روبیو کے مطابق ایران کی تجارت کو سہارا دینے والے نیٹ ورکس پر دباؤ میں اضافہ کیا جائے گا، جبکہ یہ اقدامات "آپریشن اکنامک فیوری" کا حصہ ہیں۔

امریکی محکمہ خزانہ نے بھی ایران پر نئی پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے چین میں قائم ایک آئل ریفائنری، 40 شپنگ کمپنیوں اور متعدد آئل ٹینکرز پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ یہ پابندیاں ان اداروں پر لگائی گئی ہیں جو ایران کے ساتھ کاروبار اور تیل کی ترسیل میں ملوث ہیں۔

ادھر امریکی سینٹ کام کے مطابق امریکی فوج نے ایرانی پرچم والے ایک اور بحری جہاز کو روک لیا، جسے ناکہ بندی کی خلاف ورزی پر روکا گیا۔ حکام کے مطابق یہ جہاز ایرانی بندرگاہ کی جانب جا رہا تھا۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 25 اپریل، 2026 کو 07:57 AM

آخری تدوین: 25 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

ٹرمپ جمعہ سے پہلے ایران معاہدے کی ابتدائی دستاویز جاری کر سکتے ہیں، جے ڈی وینس
امریکا

ٹرمپ جمعہ سے پہلے ایران معاہدے کی ابتدائی دستاویز جاری کر سکتے ہیں، جے ڈی وینس

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ جمعہ سے پہلے ایران کے ساتھ ابتدائی امن معاہدے کی دستاویز جاری کر سکتے ہیں۔

Web Desk16 جون، 2026
امریکی فضائیہ کا بی-52 بمبار طیارہ کیلیفورنیا میں تباہ، عملے کے تمام 8 افراد ہلاک
امریکا

امریکی فضائیہ کا بی-52 بمبار طیارہ کیلیفورنیا میں تباہ، عملے کے تمام 8 افراد ہلاک

بی-52 اسٹریٹوفورٹریس امریکی فضائیہ کے اسٹریٹجک بمبار بیڑے کی ریڑھ کی ہڈی سمجھا جاتا ہے۔ یہ طیارہ جوہری اور روایتی دونوں اقسام کے ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور بغیر ایندھن بھرے 8 ہزار میل سے زائد فاصلے تک پرواز کر سکتا ہے

Web Desk16 جون، 2026
آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت بحال، ٹرمپ کا اعلان، تیل بردار جہاز دوبارہ روانہ
امریکا

آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت بحال، ٹرمپ کا اعلان، تیل بردار جہاز دوبارہ روانہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز سے جہازوں کی نقل و حرکت دوبارہ شروع ہو گئی ہے اور تیل بردار جہاز محفوظ راستوں سے اپنی منزلوں کی جانب روانہ ہیں۔ امریکا ایران مفاہمتی یادداشت کے بعد اہم پیش رفت سامنے آئی ہے

Web Desk15 جون، 2026