وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

بیروت پر اسرائیلی حملہ، 3 شہری شہید، ایران کا دوٹوک مؤقف: کارروائی کا جواب ضرور دیا جائے گا

W
Web Desk
14 جون، 2026
بیروت پر اسرائیلی حملہ، 3 شہری شہید، ایران کا دوٹوک مؤقف: کارروائی کا جواب ضرور دیا جائے گا

بیروت کے جنوبی علاقے پر اسرائیلی فضائی حملے میں 3 لبنانی شہری شہید اور 15 زخمی ہوگئے۔ ایران نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے مؤثر جوابی کارروائی کی وارننگ دی، جبکہ ایران امریکا معاہدے پر بھی نئے سوالات اٹھ گئے ہیں

(بیروت )لبنان کے دارالحکومت بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے پر اسرائیلی فضائی حملے میں 3 لبنانی شہری شہید جبکہ کم از کم 15 افراد زخمی ہو گئے۔ لبنانی حکام کے مطابق حملے اتوار کے روز کیے گئے، جن کے بعد علاقے میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

لبنان کی سول ڈیفنس ایجنسی کے مطابق حملے سے ضاحیہ کا علاقہ بری طرح متاثر ہوا، جہاں متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق شہید اور زخمی ہونے والوں میں عام شہری شامل ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے بیروت کے ضاحیہ علاقے میں حزب اللہ کے مبینہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی سیکیورٹی خدشات کے تناظر میں کی گئی۔

ادھر ایرانی فوجی کمانڈر سردار اسدی نے اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیروت پر ہونے والی یہ کارروائی ہرگز بلاجواب نہیں رہے گی۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے اقدامات کا مناسب وقت پر مؤثر اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

سردار اسدی کا کہنا تھا کہ خطے میں کشیدگی بڑھانے کی ذمہ داری اسرائیل پر عائد ہوتی ہے، جبکہ ایران اور اس کے اتحادی موجودہ صورتحال کا مسلسل جائزہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ لبنان کے خلاف جارحیت پر خاموشی اختیار نہیں کی جائے گی۔

تجزیہ کاروں کے مطابق یہ حملہ ایسے حساس وقت میں ہوا ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ امن معاہدے پر پیش رفت جاری ہے اور دونوں ممالک کے درمیان دستخطی عمل کی خبریں بھی سامنے آ رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایران کی جانب سے مذاکرات میں لبنان پر اسرائیلی حملوں کے خاتمے کو بھی اہم نکات میں شامل کیا گیا ہے۔

علاقائی صورتحال پر نظر رکھنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر موجودہ کشیدگی میں کمی نہ آئی تو اس کے اثرات نہ صرف لبنان اور اسرائیل بلکہ پورے مشرق وسطیٰ کی سیکیورٹی صورتحال پر مرتب ہو سکتے ہیں۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 14 جون، 2026 کو 05:41 PM

آخری تدوین: 14 جون، 2026

متعلقہ مضامین

گلگت بلتستان کے 4 نو منتخب آزاد اراکین اسمبلی کا استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان
پاکستان

گلگت بلتستان کے 4 نو منتخب آزاد اراکین اسمبلی کا استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان

گلگت بلتستان اسمبلی میں بڑی سیاسی پیش رفت، 4 نو منتخب آزاد اراکین اسمبلی نے عبدالعلیم خان سے ملاقات کے بعد استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔ آئی پی پی نے خطے میں ترقی، سیاحت، تعلیم، صحت اور روزگار کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا

Web Desk16 جون، 2026
ایم او یو میں واضح کیا گیا کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہوگا، ایران ڈیل کانگریس کو بھیجیں گے: ٹرمپ
امریکا

ایم او یو میں واضح کیا گیا کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہوگا، ایران ڈیل کانگریس کو بھیجیں گے: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ ایم او یو میں واضح کیا گیا ہے کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرے گا۔ ٹرمپ نے ایران ڈیل کا متن جاری کرنے، معاہدہ کانگریس کو بھیجنے اور جمعہ تک آبنائے ہرمز کھولنے کی امید ظاہر کی

Web Desk16 جون، 2026
افغانستان میں موجود دہشتگرد گروہ پاکستان اور خطے کے امن کیلئے سنگین خطرہ ہیں، عاصم افتخار
تازہ ترین

افغانستان میں موجود دہشتگرد گروہ پاکستان اور خطے کے امن کیلئے سنگین خطرہ ہیں، عاصم افتخار

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ افغانستان میں موجود دہشتگرد تنظیمیں نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے امن و استحکام کیلئے ایک بڑا خطرہ بن چکی ہیں، جبکہ پاکستان کے خلاف سرحد پار حملوں میں افغان سرزمین کا استعمال بھی ہو رہا ہے

Web Desk16 جون، 2026