وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

بنوں سے دہشتگردوں نے 3 پولیو ورکرز کو اغوا کرلیا

W
Web Desk
15 اپریل، 2026
بنوں سے دہشتگردوں نے 3 پولیو ورکرز کو اغوا کرلیا

خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں دہشتگردوں نے 3 پولیو ورکرز کو اغوا کر لیا، پولیس نے علاقہ گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

(بنوں )بنوں میں دہشتگردوں نے تین پولیو ورکرز کو اغوا کر لیا، جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

پولیس کے مطابق علاقہ جھنڈوخیل سے دہشتگردوں نے تین پولیو ورکرز کریم اللہ، مشکوٰۃ اللہ اور شاہ زیب کو اغوا کر لیا، جو پولیو ڈیوٹی کیلئے گئے ہوئے تھے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں نے پولیو ورکرز کو بی ایچ یو غازی مرجان سے اغوا کیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

سرچ آپریشن جاری

پولیس کے مطابق اغوا ہونے والے پولیو ورکرز کی بازیابی کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے جبکہ علاقے میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں پولیو ٹیموں کو ماضی میں بھی سکیورٹی خدشات کا سامنا رہا ہے، تاہم حکومت کی جانب سے انسداد پولیو مہم جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 15 اپریل، 2026 کو 12:04 PM

آخری تدوین: 15 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

گلگت بلتستان کے 4 نو منتخب آزاد اراکین اسمبلی کا استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان
پاکستان

گلگت بلتستان کے 4 نو منتخب آزاد اراکین اسمبلی کا استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان

گلگت بلتستان اسمبلی میں بڑی سیاسی پیش رفت، 4 نو منتخب آزاد اراکین اسمبلی نے عبدالعلیم خان سے ملاقات کے بعد استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔ آئی پی پی نے خطے میں ترقی، سیاحت، تعلیم، صحت اور روزگار کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا

Web Desk16 جون، 2026
افغانستان میں موجود دہشتگرد گروہ پاکستان اور خطے کے امن کیلئے سنگین خطرہ ہیں، عاصم افتخار
تازہ ترین

افغانستان میں موجود دہشتگرد گروہ پاکستان اور خطے کے امن کیلئے سنگین خطرہ ہیں، عاصم افتخار

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ افغانستان میں موجود دہشتگرد تنظیمیں نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے امن و استحکام کیلئے ایک بڑا خطرہ بن چکی ہیں، جبکہ پاکستان کے خلاف سرحد پار حملوں میں افغان سرزمین کا استعمال بھی ہو رہا ہے

Web Desk16 جون، 2026
 اسٹیٹ بینک نے شرحِ سود 11.5 فیصد پر برقرار رکھی، سیمنٹ، آئی ٹی اور آٹو سیکٹر کے لیے مثبت اشارہ
پاکستان

اسٹیٹ بینک نے شرحِ سود 11.5 فیصد پر برقرار رکھی، سیمنٹ، آئی ٹی اور آٹو سیکٹر کے لیے مثبت اشارہ

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مانیٹری پالیسی کے تحت بنیادی شرحِ سود 11.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا۔ ماہرین کے مطابق اس فیصلے سے سیمنٹ، آئی ٹی، اسٹیل اور آٹو سیکٹر میں سرمایہ کاری کو فروغ مل سکتا ہے

Web Desk15 جون، 2026